ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت نے 4 کلسٹریونیورسٹیوں کیلئے وائس چانسلرنامزدکیا

حکومت نے 4 کلسٹریونیورسٹیوں کیلئے وائس چانسلرنامزدکیا

Mon, 09 Nov 2020 12:12:36    S.O. News Service

بنگلورو،9؍نومبر(ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے نوتشکیل شدہ چارکلسٹریونیورسٹیوں کیلئے وائس چانسلرز نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں -سرکاری ذرائع کے مطابق بنگلورکی مہارانی کلسٹریونیورسٹی کے لئے بنگلور یونیورسٹی کی کیمسٹری پروفیسر گومتی دیوی،رائچور کلسٹر یونیورسٹی کے لئے کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ کے پروفیسر ہریش رام سوامی، بنگلورو نرپاتنگا کلسٹر یونیورسٹی کے لئے باگل کوٹ بسویشور انجینئرنگ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر سرینواس ایل ایل اورمنڈیا کلسٹر یونیورسٹی کیلئے ایس جے بی ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر پٹا راجو کو وائس چانسلر نامزد کرتے ہوئے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے احکامات جاری کئے ہیں -اس سے قبل چند کلسٹر یونیورسٹیوں کو انتظامی امور کے پیش نظر اسپیشل افسرکو نامزد کیا جاتا تھا، اب پہلی مرتبہ وائس چانسلر نامزد کئے گئے ہیں، جن کی میعاد 4سال یا 67 سال کردینی ہوگی-


Share: